تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکر دیئے اوروفاقی وزیر کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے۔نجی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم

ٹکٹوں پر نظرثانی کی گئی ،اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کاجائزہ لیاگیا۔پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکر دیئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کاکہناہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں ،وزیراعظم نے سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا،پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخواسے لیاقت ترکئی کوپارٹی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *