تحریک انصاف کی حکومت پکی۔۔!!

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کی کابینہ 12 وزرا 2 مشیروں پر مشتمل ہوگی۔ گلگت بلتستان کی کابینہ 12 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہوگی ،وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے تین کلیدی عہد وں سمیت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوں گے۔ گلگت بلتستان کی کابینہ 12 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہوگی

،وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے تین کلیدی عہد وں سمیت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب اور آزاد حیثیت میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تمام ممبران اور اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کے منتخب ممبر بھی حکومتی عہدیدار ہونگے ، پی ٹی آئی میں شامل آزاد ارکان اور اتحادی جماعت کو بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے تحریر کیا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.