تحریک انصاف کی سابق خاتون رہنما فوزیہ قصوری کا بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ تمام بڑے منافع خور گروہ آج بھی پنپ رہے ہیں بدعنوانی عروج پر ہے لیکن ہمارا پی ایم ایماندار ہے ۔فوزیہ قصوری نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ

ایک وقت تھا جب تحریک انصاف نے بدعنوانی اور احتساب کی بات کرکے ہم سب کو بے وقوف بنایا تھا لیکن وقت گزر گیا ،اب لوگ بیوقوف نہیں بنیں گے ۔تحریک انصا ف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا تمام بڑے منافع خور گروہ پہلے ہی کی طرح پنپ رہے ہیں ،بدعنوانی عروج پر ہے نئے پاکستان میں غریب بھو ک سے بلک رہے ہیں کیونکہ یوٹرن پی ایم ایماندار ہے ۔فوزیہ قصوری نے کہا ہماری دعا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی غلطی کا احساس ہو، اللہ پاک مدد کرے۔

Comments are closed.