تحریک انصاف کی سب سے اہم شخصیت نے بغاوت کر ڈالی

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں اگلی نشستوں پر نہ بٹھائے جانے پر پی ٹی آئی رہنما یونس انصاری ناراض ہو کر واپس چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما یونس انصاری ڈاکٹر شہباز گل کے

ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر کے اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ تاہم انتظامیہ نے انھیں اگلی نشستوں پر بیٹھنے سے منع کر دیا اور وہ ناراض ہو کر واپس چلے گئے۔ اپنے بیان میں یونس انصاری کا کہنا تھا کہ شیر اپنا حق چھین کر رہتا ہے۔ میں ان لوگوں سے اپنا آفس واپس چھین لوں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیا عزت کے ساتھ جینا چاہیے یا نہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وسطی اور جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے درپیش مسائل کے حل کے لیے علیحدہ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ انہوں نے اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کرنے سے بھی معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے مطالبات و تحفظات سے صرف وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کواہم حکومتی شخصیات کی جانب سے ملاقات کا پیغام اس یقین دہانی کے ساتھ بھیجا گیا تھا کہ ان کے جائز تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین اسمبلی نے جواباً مؤقف اختیار کیا کہ ہم سے کیے گئے وعدے وزیراعلیٰ پنجاب نے پورے نہیں کیے اور ایک سال کا عرصہ وعدوں ویقین دہانیوں پہ گزار دیا۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین جو وسطی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی قیادت کو متعدد مرتبہ اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *