تحریک انصاف کے اندر ایک نہیں کئی بغاوتوں کی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کی مشکلات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگیں‘ بلوچستان کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوامیں بھی مخالفانہ آوازیں بلند ‘ عہدیداران نے فیصل واووڈا‘ سیف ابڑو ‘نجیب ﷲ خٹک اور فیصل سلیم کو ٹکٹ دینے پر تحفظات کا اظہار کر دیا

۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان بھی ڈیڈلاک پیداہوگیا ہے ‘ وزیراعظم عمران خان نے ناراض ارکان کومنانے کا مشن شروع کردیا ‘عمران خان نے سرکاری مصروفیات موخر کردیں ‘ وزیراعظم آج بنی گالہ میں پارٹی معاملات پر مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پراپنی سرکاری مصروفیات کو موخرکردیا ہے ۔ آج بنی گالہ میں پارٹی معاملات پر مصروف دن گزاریں گے۔آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہونا تھااسے بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔اس کی جگہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔یہ اجلاس آج بنی گالہ میں چیئرمین سیکریٹریٹ میں ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی اوروفاقی اراکین اسمبلی سے وزیراعظم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ ان ملاقاتوں کے دوران صوبائی تنظیموں کےٹکٹوں کی تقسیم پر جو اعتراضات آرہے ہیں ان پر بھی غور کیا جائے گا۔وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ان معاملات کو اب نمٹا دیا جائے کیونکہ اب وقت کم ہے ۔ اس لئے پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں سے متعلق جوتجاویز ہیں ان پر حتمی مشاورت ہوگی۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سروربھی ہنگامی طورپر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ‘ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سندھ کے ناراض عہدیداروں نے کراچی ایئر پورٹ پر ملاقات کی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو بھی سینیٹ کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے‘ سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کے لئے کام کرتے رہے ہیں، انھیں ٹکٹ دینا کسی صورت مناسب نہیں ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *