تحریک انصاف کے وزراء کی گاڑیوں پر پتھروں اور ٹماٹروں و انڈوں کی بارش

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران چناری جاتے ہوئے وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھراؤ، علی امین گنڈا پور کے قافلے پر انڈے بھی پھینکے گئے، لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق 25 جولائی کے انتخابات قریب آتے ہی آزاد کشمیر کے سیاسی موسم میں

گرما گرمی بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ایک متنازعہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔وفاقی وزیر کو مختلف مقامات پر ردعمل کا بھی سامنا ہے۔ مظفر آباد سے جہلم ویلی میں تحریک انصاف کے چناری جلسے کے لئے جاتے ہوئے کھن بندے کے مقام پر وفاقی وزرا کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔واقعے کی بعد سے جہلم ویلی روڈ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے گارڈز نے پرامن لوگوں کو زدوکوب کیا جبکہ موبائل بھی چھینے۔ایک اور واقعے میں سراں کے مقام پر بچوں نے وفاقی وزراء کے قافلے پر ٹماٹروں کی بارش کر ڈالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *