تحریک انصاف کے چن ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت،

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کیلئے سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور

جنرل سیکرٹری نے ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے جس پرآصف زرداری نے فوری طور پر پنجاب کے پارٹی کو ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ لوگ فکر نہ کریں اور ان باتوں سے بے نیاز ہو کر پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کی طرف توجہ دیں اور جن اضلاع میں پارٹی کی تنظیمیں مکمل ہونے والی ہیں ان کو مکمل کریں۔ندیم افضل چن کو پارٹی میں کیا رول دینا ہے اس کے بارے میں مشاورت سے فیصلہ کروں گا۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ جب ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے تو وہ اس وقت پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کررہے تھے اور بہت سے اضلاع کی تنظیموں کے نوٹفکیشن بھی ان کے دستخطوں جاری ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں بہت سے ایسے رہنما جو پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی میں گئے تھے ان کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی جن میں بڑے بڑے اہم نام بھی سر فہرست ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.