تدفین کے لیے دو جگہ قبر کیوں کھودی گئی اور تدفین دراصل کہاں کی گئی ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج دوپہر بتایا کہ ڈاکٹر صاحب کے اہل خانہ کی خواہش پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سیکٹر ” ایچ 8“ کے قبرستان میں کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پہلے فیصل مسجد میں قبر تیار کی گئی

تاہم بعد میں سیکٹر ایچ ایٹ کے قبرستان میں انتظامیہ کو قبر تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں اہل خانہ کی خواہش پر کی گئی ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کا نمبر 16 اے پلاٹ نمبر 46 الاٹ کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ا س سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی ۔ ووزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد فیصل مسجد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاہم اہل خانہ کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کر دیا گیا ۔

Comments are closed.