ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعوے غلط قرار ۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) لوگوں کے معاشی حالات میں بہتری لانے کے حکومتی دعوے غلط نکلے،پاکستان میں 38فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بدتر ، 46 فیصد نے پہلے جیسے قرار دیدئیے، وفاقی ادارہ شماریات کے سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے کے مطابق 38 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات

پہلے سے زیاد ابتر،12 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے زیادہ اور 26 فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں،13 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر جبکہ صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بہتر قرار دیئے،ایک فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے،سروے کے مطابق 11 فیصد گھرانوں نے کمیونٹی کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بد تر ،23فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بد تر ہوئی اور 48 فیصد کے خیال میں کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے جیسی ہی ہے،11 فیصد کے مطابق علاقے کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی،ایک فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر جبکہ 6 فیصد گھرانوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی کی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے،سروے کے مطابق سندھ میں 29فیصد گھرانوں نے اپنے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر قرار دیا-دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 27 فیصد اور پنجاب میں 25 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *