ترکی کے ایک گاؤں میں چوک میں موجود اس قبر کی حقیقت اور کہانی کیا ہے ؟

استنبول(ویب ڈیسک) ترکی کے ضلع سرکیسلا سیواس (Sarkisla Sivas)میں ایک جگہ ایک قبر موجود ہے جو ایک سڑک کے درمیان میں ہے اور اس کے چاروں طرف سے گاڑیاں گزرتی ہیں۔ اس قبر کی کہانی کچھ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق اس مضافاتی

علاقے میں 40سال قبل اس جگہ پر ایک گھر موجود تھا۔ اس گھر کی مالک خاتون کو ایک رات خواب میں ایک بزرگ ملے۔ اس بزرگ نے خاتون کو بتایا کہ اس کے گھر کے باغیچے میں اس بزرگ کی قبر موجود ہے۔ اگلی صبح اس خاتون نے اپنے ہمسایوں کے ساتھ مل کر اپنے گھر کے باغیچے میں کھدائی کی تو انہیں واقعی نیچے سے ایک انسانی میت کی باقیات مل گئیں ۔ ان لوگوں نے بزرگ کی ان باقیات کو اسی طرح وہیں رہنے دیا اور ان کے اوپر یہ قبر بنا دی۔ اس واقعے کے کچھ عرصے بعد جب اس جگہ سے سڑک گزرنے لگی اور سرکاری حکم نامے کے تحت یہاں موجود گھر گرائے جانے لگے تو علاقہ مکینوں نے حکام کو یہ قبر اس جگہ سے ہٹانے سے روک دیا۔حکا م نے بہت کوشش کی کہ اس قبر کو یہاں سے کہیں اور منتقل کر دیا جائے مگر مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ اس نیک بزرگ کی قبر کو یہاں سے نہیں ہٹانے دیں گے، چنانچہ مجبوراً حکام کو اس مقبرے کے چاروں طرف سڑک بنانی پڑی۔ یہ ایک چوراہا ہے جس میں یہ مقبرہ موجود ہے اور آج بھی اس کے چاروں طرف سے ٹریفک گزرتی ہے۔ گاہے لوگ اس مقبرے کے پاس رکتے ، فاتحہ خوانی کرتے اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *