ترین گروپ کا رد عمل بھی آگیا

لاہور(ویب ڈیسک )جہانگیر ترین گروپ کے حامی ارکان کا کہنا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیاتو وفاق اور پنجاب میں بجٹ پر تعاون کی پیشکش پر نظر ثانی کریں گے۔گرفتاری کی خبروں پرجہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں میں ٹیلی فونک مشاورت ہوئی اور جلد ہی اجلاس بلانے پر غور

کیا گیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہمیں یقین ہے۔اس کے باوجود اگر کسی شخص کی تسکین کے لیے گرفتاری عمل میں آئی تو گروپ اپنا لائحہ عمل تشکیل دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *