ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط :

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چھ رکن قومی اسمبلی ، 19 اراکین صوبائی اسمبلی اور 5 مشیران نے وزیراعظم کو خط لکھ دیاہے اور جہانگیر ترین کے معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض اور نعمان لنگڑیال سمیت دیگر

اراکین اسمبلی اور مشیران نے خط پر اپنے نام کے ساتھ دستخط کیئے ہیں ، راجہ ریاض کا کہناتھا کہ خط میں وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیاہے ۔ خط میں مطالبہ کیا گیاہے کہ وزیراعظم جہانگیر ترین کے معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں اور تحفظات کو سنیں ، خط میں یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم کسی قسم کو کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے ہیں ۔خط میں وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ جو لوگ آپ کو اپنے قریبی دوستوں سے دور کر رہے ہیں ان کا نوٹس لیں ۔ وزیراعظم عمرا ن خان کو خط آج شام کو بھیجا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *