تشویشناک اطلاعات

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے’عملاً حکمراں‘ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت کو وارننگز دینے والوں اور اسکے استحکام کے لیے خطرہ بننے والوں کے ساتھ ’سختی‘ سے نمٹا جائے گا۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے، جدہ میں غیر مسلموں کے ایک

قبرستان میں ہونے والے اٹیک کے ایک دن بعد، جمعرات کے روز، سعودی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی سلامتی او ر استحکام کے لیے خطرہ پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔عودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے عملاً حکمراں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے اعلی ترین مشاورتی ادارے، مجلس شوری، کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”جوکوئی بھی ہماری سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کا خیال رکھتا ہو، ہم اس کے خلاف ‘سختی‘ سے نمٹیں گے۔“

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *