تشویشناک اطلاعات

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے سے خبر ہے کہ شدید بخار اور کھانسی نے انکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جسکے باعث انہوں نے تمام سرکاری و غیر سرکاری مصروفیات ترک کر کے خود کو گھر میں محصور کر لیا ہے ، حالات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کا

کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا ہے جسکا رزلٹ آنا باقی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 2 روز سے سخت بخار اور کھانسی کی تکلیف تھی ، اب انکی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کی انتظار ہے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ 17 دن قرنطینہ رہ کر اس مرض سے لڑتے رہے اور اب انکا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ ہمیں ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کا کورونا ٹیسٹ ہوزیٹو آچکا ہے۔ اور انکا علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.