تشویشناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے کیس سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے۔ یورپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا جبکہ قبرص اور عمان میں بھی کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی۔

فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔ادھر سڈنی میں لوگ سالِ نو کے جشن کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

Comments are closed.