تصاویر آپ کو حیران کردیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمان کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جاری کی ہیں۔ ملک کا نظم و نسق سنبھالنے اور اس کے لیے قانون سازی کرنے والے متعدد اراکین نے جہاں اپنے ذاتی اثاثے ظاہر کیے ہیں وہیں اپنی بیگمات کے زیورات کی مالیت بھی بتائی ہے

ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر زرتاج گل کا ہمازار نام سے اپنا بوتیک کا کاروبار بھی ہے۔ وہ اپنے خاوند ہمایوں رضا کے کاروبار میں بھی شیئر ہولڈر ہیں۔ زرتاج گل کی ملکیت میں 55 تولہ سونا بھی شامل ہے۔سینیٹر کرشنا کماری نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات میں سسرال سے وصول ہونے والا 18 تولے سونا ظاہر کیا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے خاوند سید ندیم حسین کی جانب سے دیا گیا زیور ظاہر کیا ہے جس کی مالیت تقریباً پندرہ لاکھ بنتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے پاس 35 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈز ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ صائمہ فواد 200 تولے کے زیوارات کی مالک ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے خاندانی وراثتی اثوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ خود اس وقت ایک کروڑ روپے کے مقروض بھی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *