تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 21 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سال  2000ء میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح مقرر ہونے والی پریانکا چوپڑا نے

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی 21 سال پُرانی تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں پریانکا چوپڑا کافی دُبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اُنہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب کیا ہوا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اس تصویر میں اُن کی عُمر 17 برس ہے یعنی یہ تصویر اُن کے مس ورلڈ منتخب ہونے سے ایک سال پہلے کی ہے۔‘بھارتی اداکارہ کی اس یادگار تصویر کو اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *