تصاویر وائرل ہو گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا ہے بلکہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے

بعد سلم اور اسمارٹ تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔ بھارتی فلم میکر مکیش چھابڑا کے دفتر کے باہر فردین خان ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا، تصویر میں فردین خان ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے جب کہ ان کا پیٹ بھی جو باہر نکلا ہوا تھا اب غائب ہوچکا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد فردین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار فردین خان نے فلم نو انٹری، جنگل، پیار تونے کیا کیا سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم طویل عرصے سے اداکار نے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی تھی۔

Comments are closed.