تصدیق بھی کر دی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایٹمی پروگرام پر سائبر اٹیک کی خبر سامنے آئی ہے ۔ ہیک کرنیوالوں نے امریکہ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے حساس کمپیوٹرز ہیک کر لیے ہیں ۔۔۔۔ہوا ہے۔ ہیکرز نے یو ایس انرجی ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز بھی ہیک کرلیے  ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے امریکہ کے نیو کلیئر نیٹ ورک

تک رسائی حاصل کرلی۔نیشنل نیوکلیئر ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹرز بھی ہیک کیے گئے ہیں۔امریکہ کی ایٹمی پروگرام سے جڑے اداروں پر سائبر کی تصدیق کی گئی ہے لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہیکرز کون سی معلومات چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ابتدائی طور پرسائبر اٹیک کی ذمہ داری روسی ہیکرز پر عائد کردی ہے۔امریکہ کے سائبر ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں اور انفراسٹرکچر ایجنسی(سی آئی ایس اے) نے حکومت کے تمام محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے بڑے سائبر اٹیک کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔سائبر حملوں سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ، وزارت تجارت ، ہوم لینڈ ، خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Comments are closed.