تفصیلات جان کر آپ بھی کہیں گے جناب ابھی کوئی کسر باقی ہے ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے قوم کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں۔ عوام سے براہ راست گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں بھی خطے کے

دیگر ممالک کی نسبت ہماری صورتحال بہت بہتر ہے، بھارت میں کورونا کے باعث 22 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں لیکن پاکستان الحمد للہ اس صورتحال میں بھارت ، بنگلہ دیش، نیپال اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھار ت میں ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑ ے ہیں، آکسیجن کی کمی اور بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں کیسز تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed.