توفیق بٹ نے پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک)نامور کالم نگار توفیق بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ہم سوچ رہے تھے ہمارے وزیراعظم بھی کم ازکم سودنوں میں ایسے حالات ضرور پیدا کردیں گے اور امن و امان کی صورت حال اتنی اطمینان بخش ہو جائے گی، اور  اگر نہ بھی ہوئی تو الیکشن سے پہلے”زندگی موت اللہ کے اختیار میں ہے“

کا جو جذبہ وہ رکھتے تھے اُس کے مطابق وہ سائیکل پر ہی دفتر جایا کریں گے،  اور  اُن کی دیکھا دیکھی اُن کے تمام وزیر مشیر بھی ایسے ہی کریں گے، بہت سی  اور  توقعات بھی ہم نے اُن سے وابستہ کرلی تھیں، پر ہمارے ساتھ وہی ہوا ”ہم نے پھولوں کی آرزوکی تھی…. آنکھ میں ”موتیا“ اُتر آیا …. ہم جب وہ ویڈیو کلپ دیکھتے ہیں جس میں شیخ رشید جناب عمران خان سے یہ کہہ رہے ہیں ”آپ ایک معمولی کپتان ہیں“ ،  اور  عمران خان جواباً یہ کہہ رہے ہیں ”شیخ صاحب میں آپ کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں“ اُس کے بعد ہم یہ توقع کرتے ہیں، بلکہ پورے یقین  اور  وثوق سے کہہ سکتے ہیں کل کلاں شریف خاندان یا زرداری خاندان کی پھر سے حکومت آگئی اُن کے وزیر ریلوے بھی شیخ رشید احمد ہی ہوں گے، بلکہ ہوسکتا ہے اُنہیں اِس سے بھی زیادہ اہم وزارت یا محکمہ مل جائے۔ وہ ”وزیرداخلہ“ بھی ہوسکتے ہیں، کیونکہ تقریباً ہراقتداری جماعت میں کہیں نہ کہیں سے ”داخل“ وہ ہوہی جاتے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.