تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران سرکار مک مکا اور این آر او پر چل رہی ہے، جہانگیرترین کے ساتھ عمران خان کا ویسے ہی مک مکا ہو چکا ہے۔عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر رد عمل

دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامرکیانی، ظفرمرزا، عمرایوب، ندیم بابر، زلفی بخاری، غلام سرور کو کلین چٹ دی گئی، جہانگیرترین کے ساتھ عمران خان کا ویسے ہی مک مکا ہو چکا ہے، عمران خان نے جس دن اپنے چہیتوں کو این آر او دینے بند کیے وہ حکومت کا آخری دن ہو گا۔عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خادمہ باجی آپ کو چیلنج ہے، آٹا، چینی، رنگ روڈ کی تحقیقات ہماری میٹروز کے ساتھ کروائیں، لیپ ٹاپ اور ملتان میٹرو بس میں آپ کے نام نہاد وزیراعلیٰ کو کلین چٹ دینی پڑی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ خادمہ باجی یہ حکومت 56 کمپنیوں کا تماشہ اور پراپیگنڈا کر چکی، آشیانہ کیس اور صاف پانی کیس میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں، آپ لوگ شوق سے لاہور میٹرو اور اورنج لائن کی بھی تحقیقات کریں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اصل میں آپ کو تکلیف عام آدمی کو سہولت دینے پر ہے، انہی حرکتوں کی وجہ سے آج سی پیک بند اور بیرونی سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پاکدامنی کی گواہی عدالتی فیصلے دے رہے ہیں، ہمیں اپنی پاکدامنی کے سرٹیفکیٹ عمران نیازی سے لینے کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *