تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمان ہیں، اسلام کی بات کرنے والے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں،سیاست کے بند گلی میں جانے سے اپوزیشن کا نقصان ہو گا، سیاست کا فیصلہ آئندہ 90 دنوں میں ہو جائیگا،

ساری اپوزیشن استعفوں کے حق میں نہیں،اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ ہفتے وزارت داخلہ حکمت عملی تارکرلے گی،ادارے کبھی بھی پاکستان کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دیں گے۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی اس حوالے سے پنجاب حکومت نے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے،اگلے ہفتے عمران خان کے ساتھ مل کر وزارت داخلہ بھی حکمت عملی تیار کر لے گی۔ مسلم لیگی سمجھ دار ہیں، ان کو پتہ ہے ٹائپ شدہ استعفیٰ قبول نہیں ہوتا، پی ٹی آئی والوں نے بھی جب استعفے دیئے تو 4 لوگوں نے نہیں دیئے تھے، اسپیکر نے جب پی ٹی آئی والوں کو تصدیق کیلئے بلایا تو آدھے لوگ نہیں گئے۔ اپوزیشن والوں کو بتانا چاہتے ہیں جو آپ کرو گے وہ ہم کریں گے۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو نے بھی ملاقات کی ہے، ان کا کیس بہت سیریس ہے، اگر نیب نے صحیح طریقے سے کیس پیش کیا تو شہباز شریف کی سیاست ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چینی نظام کی سوچ رکھتے ہیں۔ نوازشریف غلط کھیل چکے ہیں، میں نے بھی نوازشریف کے باہر جانے کے حق میں ووٹ دیاتھا، نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کی سیاست بیٹی کو منتقل ہو۔ پہلے سے کہا تھا کہ پارٹیوں میں سے پارٹی نکلے گی، جے یو آئی سے آغاز ہو گیا ہے۔ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ فائدہ آصف زرداری اٹھانا چاہتے ہیں، جب بھی ٹکراؤ کی سیاست ہوئی، آصف زرداری نے فائدہ اٹھایا ہے۔ مولانا سے کیسے نمٹنا ہے،جنوری کے مہینے میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں بات زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے، درمیانی راستہ نکالنا ہو گا، ادارے کبھی بھی پاکستان کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *