تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے ۔۔۔۔!!!!

خیرپور (ویب ڈیسک) تحصیل نارا میں ایک ہی خاندان کے 90افراد کو 2ہزار ایکڑ سرکاری اراضی الاٹ کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن درج کرلی گئی ہے عدالت نے ڈپٹی کمشنر خیرپور، سیکرٹری روینیو، ممبر روینیو بورڈ اور دیگر کو 26 مئی کوعدالت میں پیش ہوکر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پٹیشن شعبان آرادین نے اپنے وکیل نصرت علی شر کی معرفت دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نارا تحصیل میں ایک ہی خاندان کے 90 افراد کو 2 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی الاٹ کرکے بڑی دھاندلی کی گئی ہے یہ زمین غریب ہاریوں کو دینا تھی لیکن غریب ہاریوں کے بجائے بااثر افراد کو زمین الاٹ کرکے سرکاری خزانے کا نقصان کیا گیا ہے الاٹ کی گئی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر خیرپور، سیکریٹری ریونیو بورڈ اور ممبر بورڈ آف روینیو سمیت دیگر افراد کو 26 مئی کو ریکا رڈ سمیت عدالت میں طلب کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *