تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔

‏نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ صوفی ڈیوائن نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک سے حاصل کیا، ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں10 وکٹوں سے شکست دی۔‏ واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *