ثانیہ مرزا کا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) اکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

جاری کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔‘اُنہوں نے اپنے شوہر کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔‘ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اُس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘خیال رہے کہ یکم فروری 1981، سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
اس موقع پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *