ثمینہ پیرزاہ نے ویلنٹائن کس کے ساتھ منایا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی فنکارہ ثمینہ پیرزاد نے شوہر عثمان پیرزادہ کو اپنا ویلنٹائن کہا اور ساتھ ہی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹ پر جاری ماضی کے وقتوں کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے ’مائی ویلنٹائن‘ لکھا۔ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ’ان تمام محبت کرنے والوں

کو ویلنٹائن ڈے مبارک جو میرے اور پیرو(عثمان پیرزادہ) کی طرح محبت کرتے ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ بھی ہے۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ 9 اگست 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، بےشمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔انہوں نے 1976 میں ادکار، ڈائریکڑ، پروڈیوسر عثمان پیرزادہ سے 1976 میں شادی کی، ثمینہ پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو شادی کی پیشکش کردی تھی۔ویب شو میں میزبان ثمینہ پیرزادہ نے شوہر عثمان پیرزادہ سے سوال کیا تھا کہ جب میں نے دوسری ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کر دی تو آپ کا کیا ردعمل تھا۔اس کے جواب میں عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا ثمینہ کتنی پاگل لڑکی ہے، پھر سوچا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، کر لیتے ہیں، بعد میں سوچیں گے کیا ہوتا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ثمینہ کی پراعتمادی، بلاخوف شادی کی پیشکش کرنا انہیں پسند آیا، اسی چیز نے انہیں ثمینہ کی جانب متوجہ کیا اور پھر انہوں نے شادی کی ہامی بھر لی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *