جاتے جاتے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا گئے ،

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایکٹ کو قانون بنانے کے لیے دستخط کردیئے ہیں جس کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم کے سکالر شپ پروگرام کے تحت 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دیئے جائیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ ایکٹ ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب ہے ۔

رواں ماہ امریکی کانگریس نے مجوزہ قانون کو منظوی کے بعد صدر کے دستخط کے لیے وائٹ ہاس ارسال کردیا تھا۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بل کے تحت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)کو میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پرسکالر شپس کے پروگرام کے کم از کم 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتاہے ، بل سب سے پہلے گزشتہ برس مارچ میں ایوان نمائندگان سے منظور ہوا تھا جس کے بعد یکم جنوری کو امریکی سینٹ نے بھی اس کی منظوری دی تھی۔ تعلیمی وظائف متعدد مضامین میں قابلیت کے معیار کے مطابق دستیاب ہونگے ۔بل کے تحت یو ایس ایڈ کو پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر اور امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے مشاورت اور سرمایہ کاری حاصل کرنا درکار ہے تا کہ پاکستان میں تعلیم کی رسائی کو وسیع اور بہتر بنایا جاسکے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.