جاویدچوہدری کا وزیراعظم عمران خان کے لیے زبردست مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کنسٹرکشن انڈسٹری دنیا کے ہر ملک میں ’’مدر انڈسٹری‘‘ ہوتی ہے‘ یہ اکیلی انڈسٹری ساٹھ انڈسٹریز چلاتی ہے‘ ہم بھی اگر ملک میں معیشت کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اس انڈسٹری پر انحصار کرنا ہوگا

لیکن ہمیں اسے سسٹم میں بھی لانا ہوگا‘ ہم اگر اسے ریاست کے دائرہ کار میں نہیں لاتے تو پھر راولپنڈی رنگ روڈ جیسے اسکینڈل بھی آتے رہیں گے اور جعل ساز جعلی ہاؤسنگ اسکیمیں بنا کر عوام کو بھی لوٹتے رہیں گے لہٰذا صرف زلفی بخاری کا استعفیٰ لے لینا کافی نہیں ‘ آپ بے شک غلام سرور خان اور ان کے صاحب زادے منصور حیات کو بھی گرفتار کر لیں۔آپ زلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو بھی پکڑ لیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دست راست طاہر خورشید (ٹی کے) کی فائل بھی کھول لیں لیکن مسئلہ جوں کا توں رہے گا‘ ملک میں نئے منصور حیات‘ غلام سرور خان‘ زلفی بخاری‘ یاور بخاری اور جنید چوہدری پیدا ہوتے رہیں گے اور یہ نواسٹی‘ ٹاپ سٹی‘ روڈن انکلیو‘بلیوورلڈ سٹی‘ کیپیٹل اسمارٹ سٹی اورنیوائیرپورٹ سوسائٹی جیسی اسکیموں کے ذریعے عوام کو لوٹتے رہیں گے لہٰذا وزیراعظم اگر واقعی یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر انھیں ایک ہی بار اتھارٹی‘ ٹی او آرز اور بائی لاز بنانا ہوں گے ورنہ ہم اسی طرح گڑھوں اور پھندوں میں الجھتے پھنستے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *