جاوید چوہدری کی معلوماتی تحریر

سینئر صحافی ، اینکر پرسن ، کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔یہودی عبادت کے دوران اپنے بالائی بدن کو ایک چادر سے ڈھانپتے ہیں‘ یہ چادر عبرانی زبان میں تالیت کہلاتی ہے اور یہ احرام کی طرح سفید ہوتی ہے تاہم اس کے کناروں پر نیلے رنگ کی لمبی پٹیاں ہوتی ہیں۔

 یہودیوں نے 1891ءمیں صیہونی موومنٹ چلائی تو تالیت کے درمیان سٹار آف ڈیوڈ لگاکر اسے اپنا جھنڈا بنا لیا اور یہ جھنڈا 1948ءمیں اسرائیل کا قومی پرچم بن گیا‘ آپ اگر اسرائیل کے جھنڈے کو دیکھیں تو آپ کو اس میں اوپر نیچے نیلے رنگ کی دو پٹیاں نظر آئیں گی۔یہ پٹیاں دریائے فرات اور دریائے نیل کو ظاہر کرتی ہیں‘ بنی اسرائیل ان دونوں دریاﺅں کے درمیان موجود علاقوں کو اپنی زمین سمجھتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کیا اسرائیل یہ علاقے حاصل کرسکے گا؟ یہ فیصلہ مسلم امہ کی طاقت کرے گی‘ ہم اگر مضبوط ہوئے تو یہ زمین قیامت تک ہمارے پاس رہے گی اور ہم اگر کم زور ہو گئے تو اسرائیل کیا روانڈا بھی ہم سے یہ علاقے چھین لے گا اور یہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *