جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے متعدد سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے براڈشیٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔نیب کے نام خط میں سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ شہزاد اکبر نے اْن سمیت مختلف لوگوں سے پیسے ریکور کرنے کے بارے میں حیرت انگیز باتیں کیں،

کیا شہزاد اکبر نیب کے ترجمان مقرر ہوگئے ہیں؟سرینا عیسیٰ نے خط میں کہا کہ بتایا جائے نیب اور براڈشیٹ نے تحقیقات کیسے کیں؟ بتایا جائے کہ براڈشیٹ سے کس نے معاہدہ کیا تھا؟ براڈشیٹ کے سربراہ سے شہزاد اکبر نے کب ملاقات کی؟ اور براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے میں افسران کا تقرر کیسے ہوا؟سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *