جشن میلادالنبی ؐ کے موقع پر ملتان میں ایسی چیز تیار کرکے تقسیم کر دی گئی جسکی ملک میں مثال نہ ملے گی

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں ایک دہائی سے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بڑی دیگ میں سوجی کا حلوہ تیار کیا گیا۔ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں پیر نوید فرید کے آستانے پر بڑی دیگ نصب ہے۔اس بار 12 ربیع الاوّل کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت منانے کے لیے عقیدت مندان

کے لیے 2 سو من سوجی کا حلوہ تیار کیا گیا۔حلوہ کی تیاری میں 25 افراد شریک رہے، حلوہ تیار کرنے کے لئے 4 سو کلو گھی، 16 سو کلو چینی، 4 سو کلو سوجی، 10 من کھوپرا، 10 من خشک کھجور، 10 من خشک میوہ جات، 1 ہزار انڈے، 1-1 من رس گلہ اور کھویا استعمال کیا گیا۔4 گھنٹے تک حلوے کو دیگ میں خوب پکایا گیا، حلوے کی تیاری کے دوران ہی ایسی خوشبو پھیلی کہ لوگوں کا جم غفیر لگ گیا۔حلوے کی تقسیم سے قبل ہی لوگ اپنے برتن اٹھائے حلوہ لینے آ پہنچے، حلوے کو سونے چاندی کے ورق سے سجایا گیا۔آستانہ فریدیہ کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ حلوہ ہزاروں افراد کھائیں گے۔دوسری جانب نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جشن ولادت کی خوشی میں مختلف شہروں میں لنگرتقسیم کیا گیا۔ملتان میں بڑی دیگ میں 300 کلو سوجی اور میوے سے حلوہ تیار کیا گیا۔ادھر گوجرانوالہ میں 100 من کھیر کی دیگ تیار کی گئی جبکہ منڈی بہاء الدین میں 140 من مینگو شیک بنایا گیا۔فیصل آباد، چنیوٹ اور رحیم یار خان میں بڑے بڑے کیک کاٹ کر عاشقان نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی منائی۔کراچی میں عاشقان رسول کو چائے، کافی، آبِ زم زم اور کھجوریں پیش کی گئیں۔اس مبارک دن کے موقع پر وفاقی وزراء بھی عوام میں گھل مل گئے اور جشن ولادت کی تقاریب میں شریک ہوئے۔

Comments are closed.