جلد سے جلد اور سخت ترین سزا :

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے بچوں اور خواتین سے بد اخلاقی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے جلد از جلد آرڈیننس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم معاشرے کو محفوظ مقام دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری

اور بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کیساتھ بداخلاقی کے مجرموں کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لایا جائے، ایسا قانون لائیں کہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائے، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرمان کو سزا اور گواہوں کے تحفظ کے طریقے کار کے حوالے سے بھی وزیر قانون سے دریافت کیا جس پر وزیراعظم عمران خان کو اس قانون کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے اس آرڈیننس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہداہت کرتے ہو ئے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بداخلاقی کی روک تھام کیلئے ضروری اقدام کیے جائے اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنا ئی جائے ۔ سنگین نوعیت کے معاملے پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے ۔دن رات جو بھی کرنا پڑھے کریں لیکن معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ ایسے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا قوی امکان ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *