جلد کونسا سلسلہ ٹی وی سکرینوں کی زینت بننے والا ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی کے ساتھ مل کر پاکستان کا سب سے بڑا ملٹری ریئلٹی شو لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک انٹرٹینمٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جلد آئی ایس پی آر کے بینر تلے نجی ٹی وی پر ایک ملٹری ریئلٹی شو پیش کیا جائے گا جسے عمر

مختار نے تحریر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس ریئلٹی شو میں آٹھ سے زیادہ مقامی ٹیمیں اور چار بین الاقوامی ٹیمیں شامل ہوںگی، اس شو کی 120 کیمروں کے ساتھ آؤٹ ڈور شوٹنگ پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان ڈور شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔معروف میزبان اور اداکار فخرِ عالم اس شو کی میزبانی کریں گے۔دوسری جانب فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک خصوصی پروجیکٹ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں فلم بندی کے ایک بڑے سلسلے کو شروع کرنے فیصلہ کیا گیا تاہم آئندہ چند روز دلچسپ اور تھکادینے والے ہونگے ۔یاد رہے اس سے قبل آئی ایس پی آر نے اسی نجی ٹی وی کے ہی ساتھ مل کر پاکستان ملٹری پر مبنی ڈرامہ عہد وفا پیش کیا تھا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *