جلن کا شاخسانہ : گرفتار ملزم نے خود بتا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں چند روز قبل زندگی سے محروم کر دی جانو الی سماجی کارکن صبا کا مجرم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے۔خبروں کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل زندگی سے محروم کی گئی سماجی کارکن صبا کے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا ہے،

پولیس نے ملزم سے ہتھیار بھی برآمد کرلیا۔ملزم نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھےصبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتےتھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے اسکو زندگی سے محروم کیا ۔

Comments are closed.