جلیل شرقپوری کو تجویز دے دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک))(ن) لیگ کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری اور (ن) لیگی رہنما میاں عبدالروف ایک بار پھر آمنے سامنے ۔میاں جلیل شرقپوری کو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کہہ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی رکن میاں عبدالروف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

کہ میاں جلیل شرقپوری نے جو استعفیٰ دیا وہ غیر آئینی ہے اگر ان میں ہمت ہے تو آئین اور اصولوں کے مطابق مستعفی ہوں ۔ بقول جلیل شرقپوری اگر مسلم لیگ ن کا بیانیہ غلط ہے تو استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں۔ میاں عبدالرؤف نے کہا کہ میاں جلیل شرقپوری کے سامنے اگر (ن) لیگ کا کوئی ورکر بھی الیکشن میں کھڑا کریں تو وہ جیت جائے گا میں تو جلیل شرقپوری کی کسی بات کا جواب دینا بھی توہین سمجھتا ہوں۔ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،ننکانہ کے تمام ممبران نے اپنے استعفے پارٹی کے حکم پر جمع کروا دیئے ہیں۔میاں جلیل شرقپوری دو ہزار کی لیڈ سے جبکہ میں ساڑھے 14 ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتا ہوں۔ میاں جلیل شرقپوری کا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز نے لڑا۔میاں جلیل شرقپوری نے حلف دیا کے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرینگے۔میاں جلیل نے جب آزاد الیکشن لڑا تو صرف 3200 ووٹ لیے۔میاں جلیل خود کو عقل کل سمجھتے ہیں جو راستہ اقتدار کی طرف جاتا ہے وہ وہاں جاتے ہیں۔

Comments are closed.