جمائما بول پڑیں، پاکستانیوں پر نیا الزام لگا دیا

لندن (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستانیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے نامناسب طعنوں کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر

اپنی ایک ٹویٹ میں یہ انکشاف کیا کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہو گئیں تو انہیں وہاں پر موجود پاکستانیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک سابقہ کرکٹر عظیم رفیق کی ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں ان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ میں اس رجحان کے خاتمہ کیلئے ایک مہم چلا رہے ہیں۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم سب کہ مل کر ایسے لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے جو یہ ہمت رکھتے ہیں کہ ایسے تفرقہ کے بارے بات کر سکیں۔اپنی نے کرکٹر کی حمایت میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی مہم کے ذریعے کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کیلئے کوئی تبدیلی لا سکیں گے۔ انہوں نے اپنے بارے میں لکھتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دس سال پاکستان میں رہنے کے بعد واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تو انہیں بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے لفظ ’’P‘‘ کا استعمال بطور تضحیک کیا جاتا تھا۔ میں نے خود بھی بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا جو اس رجحان کا سامنا کر رہے ہیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *