جمائما گولڈ استمھ کے پاکستانی رکشے میں سیر سپاٹے ۔۔۔

لندن (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستانی رکشے پر سیر سپاٹے کی مختصر ویڈیو اور تصاور شیئر کر دیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے 10 دن قبل 15 ستمبر کو اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی افراد سے پاکستانی رکشے کی تلاش

میں مدد کی اپیل کی تھی۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ʼانہیں آئندہ ہفتے فلمبندی کے لیے لندن میں پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش ہے۔اور اب جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا ہے کہ انہیں لندن میں لاہوری طرز کا رکشہ مل گیا، جس پر انہوں نے سواری بھی کی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر پاکستانی طرز کے رکشے کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں لاہور کے بنائے گئے سیٹ پر فلم بندی کی گئی۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں رکشے پر بیٹھ کر سواری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصاویر میں وہ ٹیم کے ساتھی رکن کے ہمراہ رکشے پر بیٹھی دکھائی دیں۔ انہوں نے اگرچہ تصدیق کی کہ پاکستانی رکشے کی عکس بندی کی گئی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس فلم یا ویب سیریز کے لیے رکشے کے سین کی عکس بندی کی۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رکشے کا سین آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کے لیے شامل کیا ہوگا۔جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں عکسبندی میں حصہ لیا تھا۔’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں۔

Comments are closed.