جمائما گولڈ اسمتھ کی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے فرمائش ، پھر کیا جواب ملے ؟

لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں شادی بیاہ پر بہترین پاپ گیت کے بارے میں سوال کرلیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما نے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

ان کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کسی نے کہا ’لٹھے دی چادر گائیں‘، کسی نے ’تبدیلی آئی رے‘ گانے کا مشورہ دیا تو کسی نے ’ووٹ کو عزت دو‘ والا گانا چلانے کی فرمائش کر دی۔یہاں جمائما سے ایک سوال یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ آخر شادی کس کی ہے؟واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان کی عمر 25 سال اور قاسم کی عمر 22 سال ہے۔

Comments are closed.