جمعیت علماء اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی میں اختلافات۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ لیکن اس معاملے میں جمعیت علمائے اسلام نے تردید کردی ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل جےیوآئی لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا۔  امیر جےیوآئی لاڑکانہ نے کہا کہ

ڈی سی لاڑکانہ نے جےیوآئی کے پینا فلیکسزز اور پرچم شہر بھر سے اتروادئیے تھے۔ چنانچہ پینا فلیکسزز اتارنے کے معاملہ پر جےیوآئی لاڑکانہ نے ڈی سی کے معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔ جےیوآئی نے لاڑکانہ میں بھرپور مظاہرہ کی بھی کال دی تھی ،جے یوآئی کی احتجاجی کال کے بعد ڈی سی لاڑکانہ اپنے والد کے ہمراہ جے یوآئی کے آفس آکر معذرت کی، ڈی سی کی معذرت کے بعد جےیوآئی لاڑکانہ نے معاملہ کو ختم کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر چند چینلز اس طرح کی خبریں پھیلاکر پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیں بےنظیر بھٹو کی برسی میں جےیوآئی کا اعلی سطحی وفد شریک ہورہا ہے۔جےیوآئی کوئی دھرنا نہیں دے رہی اور نا ہی کوئی احتجاج کر رہی ہے۔

Comments are closed.