جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا گیا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی نے جے یو آئی (ف) سے خود کو الگ کر کے اس کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔ جے یو آئی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے نام سے الگ گروپ بنایا، ہم کبھی اس کے رکن نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بھی رکن قرآن وسنت کے منافی کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ جھوٹے اور خائن پر اللہ کی لعنت ہے۔ اللہ کا حکم ہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کرو۔ ہم ہمیشہ جمعیت علمائے پاکستان کے دستور کے مطابق رکن ہیں اور رہیں گے۔مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ کے رکن نہیں بنے۔ اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام جے یو آئی پاکستان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ارکان اور شرکا ء نے تمام معاملہ سامنے رکھا۔ یہ تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے۔ ساتھی فیصلہ کریں کہ انہوں نے اللہ کی رضا حاصل کرنی ہے یا خواہش کی پیروی کرنی ہے کیونکہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اور دیانت پر مبنی نہیں ہے۔

Comments are closed.