جنت مرزا نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) مشہور اور خوبصورت ٹک ٹاک گرل جنت مرزا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، وہ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز رکھنے والی لڑکی بن گئیں ، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے یہ کامیابی 2 روز قبل ہی حاصل کی ہے ۔ 20 سالہ جنت مرزا

پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔پاکستان آنے کے بعد جنت مرزا نے اپنے کزن کی شادی انجوائے کی اور آج کل وہ اپنی ڈیبیو فلم کے کام میں مصروف ہیں۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ا ب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔دوسری جانب جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 13 ملین مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ آج جو کچھ بھی صرف اپنے مداحوں کی بدولت ہیں جس کے لیے وہ تمام چاہنے والوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔‘پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

Comments are closed.