جنت مرزا کا حیران کن پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا ہےکہ آج اُن کا دل اُداس ہے۔ جنت مرزا نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ عروسی جوڑا اور بھاری جیولری پہنے انتہائی حسین نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے

جنت مرزا نے لکھا ” آج دل بہت اداس ہے ” ۔ جنت مرزا کی اس پوسٹ کو مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور چند گھنٹوں میں اس پوسٹ پر لائیکس اور کمنٹس کی لائن لگ گئی ۔ جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ اس سے قبل بھی جنت مرزا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’معاملہ تھوڑا سنگین ہے، یہاں ہر کوئی رنگین ہے۔‘جنت مرزا نے یہ پوسٹ 17 گھنٹے قبل شیئر کی تھی، اُن کی اس پوسٹ کو اب تک ایک لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.