جنت مرزا کی بڑی بہن سحر مرزا کہاں ہوتی ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار اور لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے منگنی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سحر بھی ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک بلاگر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ہمراہ اپنی نئی تصویر بھی انسٹاگرام پر

پوسٹ کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”زندگی حسین ہے۔“سحر کی بہنوں جنت مرزا اور علشبہ انجم کی طرف سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنی بہن اور اس کے منگیتر کے ہمراہ منگنی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ سحر ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی کافی مقبول ہیں جبکہ ان کے منگیتر عمر شہزاد موسیقار ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر فالوورز 16ملین سے زائد ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16ملین لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

Comments are closed.