جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ : حیران کن انکشاف

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) بھارتی فو ج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں اچانک موت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔بعض فوجی حلقے ہیلی کاپٹر حادثے کو سازش قرار دے رہے ہیں ، کیونکہ روسی ساخت کا یہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہر

موسم میں انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے بعض حلقوں کا خیال ہے کہ دو روز قبل ناگا لینڈ میں جہاں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے وہاں شک کی بنیاد پر 13 شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا۔بھارتی فوج نے انہیں شرپسند سمجھتے ہوئے زندگی سے محروم کر دیا جبکہ وہ عام شہری تھے ۔خیال ہے یا تو یہ حادثہ علیحدگی پسندوں کی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے یا پھر بھارتی جرنیلوں کے درمیان باہمی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔غیر جانبدار حلقوں کے مطابق جنرل بپن راوت کے چیف آف ڈیفنس بننے کے بعد ان کی بھارتی ایئر چیف کے ساتھ چپقلش کسی سے ڈھپی چھپی نہیں ۔بھارتی ائیر چیف کاموقف ہے کہ بپن راوت ایئر فورس کو مضبوط بننے میں تعاون نہیں کرتے اور چین میں 8ہزار مربع میل مبینہ بھارتی علاقے پر جو قبضہ کیاہے وہ بپن راوت کی ناقص اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ان دونوں فوجی جرنیلوں کے درمیان چپقلش کئی مرتبہ منظر عام پر بھی آچکی ہے ۔حادثہ کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ناگا لینڈ روانہ بھی ایئر فورس بیس سے ہوا ۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے اس حادثے کی تحقیقات میں ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی کے ماہرین کو بھی شامل کرنا پڑے گا ۔