جنوبی کوریا سے ناقابل یقین خبر

 سیول (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو رشوت اور غبن کے جرم میں ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لی جے یونگ کو فوری طور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی وجہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک ہے سے متعلق بدعنوانی

کا معاملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے سیاسی مراعات اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر پارک کی ایک قریبی دوست کی کمپنی کو بہت بھاری رقم ادا کی تھی۔ لی جے یونگ کا شمار میموری چپس اور اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ کے اہم ترین فیصلے کرنے والے چوٹی کے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

Comments are closed.