جنید صفدر کا ولیمہ کب اور کہاں ہو گا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔جنید صفدر کی شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصویریں آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے چاہنے والے اس شادی کو کافی اہمیت دے رہے ہیں اور اپنے لیڈر نواز شریف کے نواسے، ن لیگ کی نائب صدر کے بیٹے کو نئے سفر کے لیے دنیا بھر سے، نیک تمنائیں اور دعائیں بھی بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔

Comments are closed.