جنید صفدر کی بارات کے مہمانوں کو کیا کھانا کھلایا گیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کی بارات کی باتیں تو ہر جانب ہورہی ہیں لیکن ابھی تک شادی کے مینیو کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔اب حال ہی میں لیگی رہنما اور مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری

ذیشان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ جنید صفدر کی بارات میں انہیں صرف دو ڈشز دکھائی دی ہیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز تھیں، دلہن کے والد سیف الرحمن کی طرف سے مہمانوں کو سی فوڈ، کانٹی نینٹل، چائنیز سے لے کر شاہی پکوان اور باربی کیو جیسے کھانے پیش کیے گئے۔یہ بھی کہا جارہا تھا کہ بارات میں تقریبا 11 سو افراد نے شرکت کی تھی۔اس ٹوئٹ پر ذیشان ملک نے ردعمل میں کہا کہ ’جناب مجھے تو صرف دو ڈشز نظر آئیں یہ باقی 30 ڈشز کہاں تھیں ۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ سات سو آٹھ سو افراد بھی صرف آپکو خبر دینے والے کو ہی نظر آئے ہیں۔