جوانی کے دنوں میں اسکے ساتھ کیا حیران کن واقعہ پیش آیا جسکے بعد اسکی پیشگوئیاں مشہور ہونے لگیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ روز قبل بابا وانگا کے ایک پیروکار یا شاگرد نے بتایا ہے کہ بابا وانگا نے اپنی وفات سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے خوفناک بیماریوں کا شکار ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بابا وانگا 1996 میں فوت ہو گئی تھیں۔ بابا وانگا ریت کے

ایک طوفان میں اپنی آنکھوں سے محروم ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے ان کی تیسری آنکھ روشن ہو گئی تھیں اور انہیں آنیوالے وقت کے واقعات نظر آنا شروع ہوگئے تھے۔ انہوں نے 1989 ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے حادثہ کی پیش گوئی ان الفاظ میں کی تھی ’’ڈر ٗ ڈر ۔ امریکہ کے بھائی لوہے کے پرندے کے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہو جائیں گے‘ بھیڑئیے  جھاڑیوں میں چیخ و پکار کریں گے اور معصوموں کی جانیں ضائع ہونگی ‘۔ بابا وانگا نے زندگی بھر کبھی اپنی کوئی پیش گوئی نہیں لکھی بلکہ انہیں بلغاریہ کی عوام اور حکومت کی طرف سے بہت پروٹوکول دیا جاتا تھا۔حکومت کی طرف سے ایک مستقل سٹاف ان کی پیش گوئی لکھا کرتا تھا اورجو لوگ ان سے مشورہ لینے آتے تھے ان کی مدد کیا کرتا تھا۔ بابا وانگا کی بہت سی پیش گوئی ٹھیک بھی نہیں ہو سکی تھیں جیسا کہ انہوں نے 2010 سے 2014 کے دوران ایٹمی وار کی پیش گوئی کی تھی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *