جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں آئینی صدر بن گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔ کانگریس نے کمیلا ہریس کی بطور نائب صدر کےعہدے کیلئے بھی توثیق کی، جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ کانگریس اجلاس سے

قبل ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا ۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔ انہوں نے کہا نمائندگان کو تنگ کیا گیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا گیا، یہ اختلاف نہیں لاقانونیت ہے، اسے ختم ہونا چاہئیے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *